سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے گذشتہ  7 ماہ میں 1.25 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات موصول


Post Views:
4

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف گذشتہ 7 ماہ میں 1.25 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم اپنے وطن بھجوائيں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری سے متعلق نئی سہوليات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اسکیم متعارف کروائی تھی۔ مارچ 2021 تک روشن ڈيجيٹل اکاؤنٹس میں 80 کروڑ60 لاکھ ڈالر آئے تھے۔ جون 2021 تک ان اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالر کا تخمينہ تھا جو 2 ماہ پہلے يعنی اپریل 2021 میں ہی حاصل ہوگيا ہے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم بھی سمندر پار پاکستانيوں کيلئے متعارف کرائی جا چکی ہے۔ اس اسکيم کے تحت ڈالر کرنسی میں 5 سالہ سرمایہ کاری پر7 فیصد شرح منافع جبکہ مقامی کرنسی میں سرمایہ کاری پر 11 فیصد منافع کی پیشکش شامل ہے۔

اسٹيٹ بینک نےاوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں غیرمعمولی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




ملکی زرمبادلہ  کے ذخائرمیں27 کروڑ ڈالرسے زائد کا اضافہ


Post Views:
10

کراچی: ملکی خزانےمیں چند روز کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 28 مئی کو ختم ہونے والے  کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا مثبت رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27.16 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 16.13 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچچ  گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 66 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 7.16 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔

کمرشل بینکوں کے مقابلے میں سرکاری ذخائر میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 27 کروڑ ڈالرز اضافے سے 16 ارب 13 کروڑ 36 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




پنجاب کے لیے 400 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع


Post Views:
6

لاہور: پنجاب حکومت نے اگلے معاشی سال میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 400 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزارتِ خزانہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس معاشی سال میں معاشی نمو پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

صوبائی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اس بار زرعی پیداوار بڑھائی جائے گی اور کاروباری طبقے کو ٹیکس مراعات دیے جائیں گے۔

حکومت کا معاشرے کے نچلے طبقے کے لیے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




پی آئی بی میں گزشتہ دس ماہ میں 245.65 ملین ڈالر سے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری


Post Views:
0

اسلام آباد: پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بی) میں گزشتہ دس ماہ میں 245.64 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس دورانیے میں اوورسیز سرمایہ کاروں کی جانب سے 21.5 ملین ڈالر کا اخراج بھی کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال صرف اپریل میں پی آئی بی میں 4.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔