بی آر ٹی راہداری منصوبے پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا ٹھیکہ تفویض کر دیا گیا

[ad_1]



Post Views:
0

کراچی: سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دارالہنداسہ (لیڈ انٹرنیشنل فرم) اور نیسپاک کے اشتراک کو مشاورتی خدمات کے لیے تفصیلی ڈیزائن کی تیاری، خریداری میں معاونت اور کراچی موبیلٹی پروجیکٹ کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔

کراچی موبیلٹی پروجیکٹ ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک 21 کلومیٹر لمبی راہداری ہے جس میں 2 بس ڈپو، 28 اسٹیشن، 2 فلائی اوور، 9 انڈر پاس اور ایک دن میں 300,000 افراد سفر کر سکیں گے۔

ییلو لائن بی آر ٹی کے لیے تجویز کردہ بس کا بیڑا 268 ڈیزل ہائبرڈ گاڑیوں پر مشتمل ہوگا جبکہ منصوبے کی کل لاگت 438.9 ملین امریکی ڈالر ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران بھٹی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور کراچی کے لوگ جلد ہی ایک بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا مشاہدہ کریں گے جو ایک محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




[ad_2]

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا عمار چوک منصوبے کا معائنہ

[ad_1]



Post Views:
4

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے عمار چوک منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آر ڈی اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ پنجاب حکومت، آڑ ڈی اے اور اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کی مشترکہ کاوشوں سے شروع کیا گیا جو کہ اب تکمیل کے مراحل کے قریب پہنچنے والا ہے۔

عمار چوک پر ٹریفک کے شدید دباؤ کے باعث اس منصوبے میں 2 انڈر پاس تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک کی راوانی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ذہنی پریشانی سے نجات دلائی جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




[ad_2]

جائیداد کی خریدوفروخت کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروانے کا فیصلہ

[ad_1]



Post Views:
8

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی 27 ویں شرط پوری کرنے کے لیے جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اسٹیٹ ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز جائیداد کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروایا کریں گے۔

حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جائیداد کی خریدوفروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ادائیگی نقد کے بجائے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

پراپرٹی ڈیلر ایف بی آر کی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے آنے والے افراد کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست سے چیکنگ کیا کریں گے تاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




[ad_2]

آر ڈی اے کی جاری ترقیاتی منصوبوں پر نظرِ ثانی

[ad_1]


Post Views:
0

راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ نے گزشتہ روز راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس ڈائریکٹوریٹ، لینڈ ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ، اور اسٹاف مینیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ شریک تھے۔

چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن 2020 کی تشہیری مہم پر بھرپور توجہ دی جائے۔

اُنہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا خوف و خطر آپریشن جاری رکھا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




[ad_2]