ملتان کے لیے 14 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری



Post Views:
0

ملتان: ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی (ڈی ڈی سی) نے 275 ملین روپے کے 14 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اپروول ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

اِن منصوبوں میں 5 روڈ پراجیکٹس، 7 سکولوں کا قیام اور ایک ایک اسٹریٹ لائٹ اور سیوریج سسٹم کا قیام شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




ملتان کے 97 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 900 ملین روپے جاری


Post Views: 0

ملتان: ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے بدھ کے روز شہر کے 97 ترقیاتی سکیموں کے لیے 900 ملین روپے جاری کردیئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کی۔

میٹنگ میں جاری شدہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں 32 ہائی ویز پر 410 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ 23 لوکل گورنمنٹ منصوبوں اور 200 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 21.9 ملین روپے کی لاگت سے شہر کی خوبصورتی کے لیے 14 منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی سامان کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ملتان کے لیے 34 ارب کے پیکج کا اعلان


Post Views: 1

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے لیے 34 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

پیکج میں 47 سڑکوں، 23 واٹر سپلائی کی سکیموں، 9 تعلیم جبکہ 6 ہیلتھ کیئر کے منصوبے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اُنہوں نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ کم لاگت کے 992 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

اُنہوں نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر پر وزیرِ اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 27 ہزار سکولوں کی حالت کو بہتر بنا دیا گیا ہے اور 1300 ارب کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کی گئی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔