وزیرِ اعظم نے پشاور میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کردیا


Post Views:
3

پشاور: وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کے روز پشاور میں مزدور طبقے کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 2056 فیملی اپارٹمنٹس لوگوں کو بذریعہ بیلٹنگ دیے جائیں گے۔

پراجیکٹ میں 30 کلاس رومز پر مشتمل ایک سکول کا قیام بھی شامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرے کے نچلے طبقے کی اٹھان اُن کی حکومت کا اولین مقصد ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔