گوجرانوالہ میں 1 کروڑ روپے سے کم میں مکان خریدنے کی پانچ بہترین جگہیں


Post Views:
6

گوجرانوالہ پنجاب کے شمال میں پاکستان کا ایک صنعتی شہر ہے جو لاہور شہر کی اختتامی حدود سے تقریباً 60 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی کے لحاظ سے گوجرانوالہ ملک کا پانچوں بڑا شہر جبکہ کراچی اور فیصل آباد کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے اور اس کا ملک کی مجموعی جی ڈی پی میں حصہ 5 فیصد ہے۔

گوجرانوالہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس شہر کی آدھی آبادی کھانا بنانے اور آدھی کھانے میں مصروف رہتی ہے اور یہاں کے باسیوں کو صبح کے ناشتے کی میز پر ہی ظہرانے اور دوپہر کے کھانے پر ہی عشائیے کی فکر ستانے لگتی ہے۔

پچاس لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل صوبہ پنجاب کا یہ شہر جہاں فنِ پہلوانی اور خوش خوراکی کی وجہ سے مشہور ہے وہیں یہاں کے رہائشی علاقے اور جدید بنیادوں پر استوار ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی دیگر شہروں میں آباد اور زیرِ تعمیر پُرتعیش رہائشی سہولیات سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں۔

یہاں اس تحریر میں گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے یہ کوشش کی گئی ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور اس کے گردونواح کی تحصیلوں کے رہائشیوں کو ملکیتی گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے مفید معلومات فراہم کی جائیں کہ ایسی کون سی رہائشی اسکیمیں ہیں جہاں آپ ایک کروڑ روپے سے بھی کم رقم میں ایک عالیشان اور جدید طرزِ تعمیر کا حامل گھر باآسانی خرید سکتے ہیں۔

گرانہ ڈاٹ کام نے گجرانوالہ میں پانچ ایسی جگہوں کا انتخاب کیا ہے جہاں آپ مناسب داموں میں یعنی ایک کروڑ روپے سے بھی کم رقم میں ملکیتی حقوق پر اپنا گھر حاصل کر سکتے ہیں۔

سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ

سٹی ہاؤسنگ بنیادی طور پر سٹی ہاؤسنگ ڈویلپرز کا رہائشی منصوبہ ہے جو کہ گوجرانوالہ شہر کے قریب جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے جس کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس رہائشی منصوبےکی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

سٹی ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 90 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے
مذکورہ رہائشی منصوبہ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے
ایمرجنسی انتظام کے باعث بلاتعطل بجلی کی یقینی ترسیل
رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت
ہاؤسنگ اسکیم میں بیکن ہاؤس اور اس کی طرز کے معیاری تعلیمی ادارے

ماسٹر سٹی

ماسٹر سٹی ہاؤسنگ اسکیم ماسٹر گروپ آف کمپنیز کا پہلا تعمیراتی منصوبہ ہے جو کہ گوجرانوالہ شہر کے قریب اپر نہر چناب سے ملحقہ سیالکوٹ بائی پاس کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ ہاؤسنگ اسکیم 2600 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے دو فیز ہیں جبکہ ایک علیحدہ سے پورا بلاک بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے مختص ہے
نہر کے کنارے آئیڈیل لوکیشن کی وجہ سے خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے یہ منفرد اور دلکش تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
اس ہاؤسنگ اسکیم کی بنیادی خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔

ماسٹر ہاؤسنگ میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 85 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے
ماسٹر ہاؤسنگ کے مکینوں کے لیے 7/24 سیکورٹی کا مکمل انتظام
شیخوپورہ روڈ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت
ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کی ترسیل کا زیرِ زمین محفوظ نظام
اسکیم کے قریب واقع معیاری تعلیمی اداروں کی دستیابی

پیپلز کالونی

پیپلز کالونی گوجرانوالہ سیالکوٹ بائی پاس پر واقع ہے ۔ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ شہر کے سنگم پر واقع ہے جہاں سے شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں تک رسائی بہت آسان ہے۔ پیپلز کالونی کے قرب میں چند دیگر ہاؤسنگ اسکیمیں اللہ بخش کالونی، صدیق کالونی اور بہار کالونی بھی واقع ہیں۔
پیپلز کالونی میں گھروں کی قیمتوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلات ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

پیپلز کالونی میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 80 لاکھ سے 95 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے
شیخوپورہ روڈ اور شیخوپورہ موڑ پر پبلک ٹراسپورٹ کی باآسان دستیابی
پیپلز کالونی سے نزدیک ہی واپڈا ہسپتال کی سہولت
رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت

جی منگولیا

جی منگولیا رہائشی منصوبہ گوجرانوالہ شہر کے عقب میں جی ٹی روڈ اور ایمن آباد روڈ کے درمیان اپر چناب نہر کے سنگم پر ایک اچھے معیار کا رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ رہائشی منصوبہ مختلف بلاکس میں تقسیم ہے۔
اس ہاؤسنگ اسکیم کی بنیادی خصوصیات اور یہاں گھر کی قیمت کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

جی منگولیا میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 70 لاکھ سے 85 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے
شیخوپورہ روڈ اور شیخوپورہ موڑ پر پبلک ٹراسپورٹ کی باآسان دستیابی
رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت
اسکیم کے قریب واقع معیاری تعلیمی اداروں کی دستیابی

جلیل ٹاؤن

جلیل ٹاؤن گوجرانوالہ شہر کے قریب واقع دیگر اعلیٰ معیار کی ہاؤسنگ منصوبں میں سے ایک ہے۔ جلیل ٹاؤن جی ٹی روڈ کے قریب چن دا قلعہ سے ملحقہ اراضی پر زیر تعمیر ہے۔ جلیل ٹاؤن کے قرب میں دیگر رہائشی منصوبے کامران کالونی، فیصل کالونی اور واپڈا ثاون بھی واقع ہیں۔

اس رہائشی منصوبےکی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔
جلیل ٹاؤن میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 65 لاکھ سے 80 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے
مذکورہ رہائشی منصوبہ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے
رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت
ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ہی معیاری تعلیمی اداروں کی موجودگی




فیصل آباد میں رہائشی پلاٹ خریدنے کی 5 بہترین جگہیں


Post Views:
108

فیصل آباد بغیر کسی شک و شبے کے پاکستان کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک انڈسٹریل حب یعنی اس سے ملک کے بیشتر صنعتی تقاضے پورے ہوتے ہیں۔ مُلکی ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایک بڑا حصہ یہاں موجود ہے۔ یہاں کی زراعت سے ملک کی اندورنی ضرویات اور برآمدات کا انتظام ہوتا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس سے ویلیو ایڈیڈ پراڈکٹس کا ہونا ممکن ہوتا ہے اور اس سے قومی خزانے کا پھلنا پھولنا یقینی بنتا ہے۔

2016 میں ملکی جی ڈی پی میں فیصل آباد کی شراکت 18 ارب ڈالر رہی تھی۔ فیصل آباد میں کاروبار اور کاروباری مواقع کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ یہاں کا گھنٹہ گھر چوک 8 بازاروں کا ملاپ ہے۔ یہاں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایف ڈی اے ہے یعنی فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہے۔

یہ دلیر اور خوبصورت لوگوں کا شہر ہے جن کا تعلق ملکی اصل یعنی اپنی ثقافت سے بہت گہرا ہے۔ کہیں بھی کوئی ثقافتی میلہ ہو، کہیں بھی کسی نہ کسی طور سے مُلکی مٹی اور مٹی سے محبت کا ذکر ہو، فیصل آباد کا اور یہاں کی اشیاء کا نام ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔

جہاں اتنے فوائد کی بات ہوگئی، وہیں یہ بات بھی ہوجائے کہ یہ جگہ رہائش کے لیے بھی بہترین ہے۔ آج کی تحریر یہاں کے بہترین رہائشی علاقوں کے بارے میں ہے۔ آپ کو اس تحریر میں یہاں کے بہترین علاقوں اور وہاں مختلف پلاٹ سائز کے عوض دستیاب ریٹس کا پتہ چلے گا۔

پیپلز کالونی

یہ کالونی فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور ہاکی اسٹیڈیم کے بلکل پاس ہے۔ یہ فیصل آباد کے مختلف مراکز سے جڑانوالہ روڈ، حبیب جالب روڈ اور خواجہ اسلام روڈ کے ذریعے مکمل طور پر ملی ہوئی ہے۔ یہاں بھی مکمل طور پر ایک فعال کمرشل علاقہ ہے، بہترین تعلیمی مراکز ہیں اور اعلیٰ ہیلتھ کیئر کی سہولیات موجود ہیں۔ یہاں بیکن ہاؤس سکول، سٹی سکول، فروبلز انٹرنیشل سکول جیسے معیاری تعلیمی نام موجود ہیں جو کہ آپ کو اس علاقے کی اہمیت اور مانگ کی صورتحال بتانے کے لیے کافی ہیں۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 95 لاکھ سے 1 کروڑ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 2.5 کروڑ تک ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 3.5 کروڑ سے 4 کروڑ تک کے مابین ہے۔

جناح کالونی

یہ کالونی گلبرگ کے بلکل پاس ہے۔ یہ بھی شہر کے اہم مراکز سے جُڑی ہوئی ہے۔ یہاں پر بھی چہل پہل سے بھرپور کمرشل ایریا ہے جو کہ یہاں رہائشی پلاٹ ڈھونڈنے والوں کو ایک ایڈیشنل فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی کے پاس فیصل آباد کی مشہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی ہے جس تک یہاں سے آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہاں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک جیسے نام ہیں۔ یہیں انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج بھی ہے۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 1.25 کروڑ سے 1.40 کروڑ تک کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 2.20 کروڑ سے 3 کروڑ تک کے مابین ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 3.5 کروڑ سے لے کر 4 کروڑ کے مابین ہے۔

واپڈا سٹی

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، واپڈا سٹی کو ایمپلائیز کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے بنایا ہے اور یہاں بہترین طرزِ زندگی کا تمام انتظام موجود ہے۔ یہ کنال روڈ کے بلکل ہمراہ ہے اور 650 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں بہترین انفراسٹرکچر کا انتظام بھی موجود ہے، روڈوں پر کارپیٹنگ بھی مکمل ہے جبکہ بجلی کی سپلائی بھی بلا تعطل جاری رہتی ہے۔ واپڈا سٹی بہت سی کمرشل سرگرمیوں کا مرکز رہتا ہے جس سے شہر کی مختلف ضروریات کے پورا ہونے کا انتظام ہوتا ہے۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 50 لاکھ سے 60 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 80 لاکھ اور 1.2 کروڑ کے مابین ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 1.8 کروڑ سے لے کر 2.20 کروڑ تک ہے۔

ماڈل سٹی ون

یہ جگہ بھی رہائشی پلاٹ کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔ یہ ایڈن ویلی کے بلکل ساتھ ہے جو کہ کنال ایکسپریس وے کے بلکل قریب ہے۔ ماڈل سٹی ون ابھی ڈیویلپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور یہ بات مکمل وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ یہاں رہائشی پلاٹ ہر لحاظ سے بے فکری کی ضمانت ہے۔

ماڈل سٹی ون ایک محفوظ احاطہ ہے، اس کے گرد ایک حفاظتی پٹی ہے جس سے یہاں کے باسیوں کی حفاظت یقینی بنائی جاتی ہے۔ اسی طرح یہاں بہت سے پبلک پارکس، مساجد، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گراسری اسٹورز موجود ہیں۔
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 50 سے 60 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 95 لاکھ اور 1.10 کروڑ کے مابین ہے۔

عبداللہ گارڈن

اس فہرست میں آخری جگہ عبداللہ گارڈن ہے جو کنال ایکسپریس وے فیصل آباد کے ساتھ واقع ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی تعلیمی اور صحت کی سہولیات سے بھرپور ہے۔ مزید یہ کہ اس سوسائٹی میں بنیادی سہولیات جیسے پارکس، مساجد اور تفریحی مراکز موجود ہیں۔ عبداللہ گارڈن کی توسیع کی جارہی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ کہاں رہائشی پلاٹوں کی کس قدر مانگ ہے اور یہی توسیع ممکنہ خریداروں کو نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 65 لاکھ سے 75 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 1.3 کروڑ سے 1.5 کروڑ تک کے بیچ میں ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 2.5 کروڑ سے 3 کروڑ کے درمیان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔