وزیر اعظم کی سی ڈی اے کو رواں مالی سال میں 73 ارب روپے کی اضافی آمدن پر مبارکباد


Post Views:
5

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارکادگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں کامیابیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو رواں مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 73 ارب روپے کی اضافی آمدن پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اضافی آمدن کے علاوہ سی ڈی اے کے اکاؤنٹ میں 26 ارب روپے پہلے سے موجود تھے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

اپنے دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کو ایک مثالی شہر بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ موجودہ حکومت معاشی استحکام میں تیزی سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور جلد دیگر بڑے شہروں کو بھی ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔