گرانہ ڈاٹ کام اور جے ایس ایم ہائٹس نے لاہور میں لگژری ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے کنٹریکٹ سائن کرلیا


Post Views:
3

گرانہ ڈاٹ کام اور جے ایس ایم ہائٹس نے ریئل اسٹیٹ ریزیڈینشل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے لیے کنٹریکٹ پر دستخط کرلیے۔

کنٹریکٹ پر کنٹری سیلز ہیڈ گرانہ ڈاٹ کام جناب عاصم افتخار اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) جے ایس ایم ہائٹس (پرائیویٹ لمیٹڈ) اعجاز خان نے دستخط کیے۔

کنٹریکٹ سائننگ کی تقریب 10 جولائی 2021 بروز ہفتہ گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی، گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک، چیئرمین بورڈ جے ایس ایم ہائٹس ڈاکٹر ریاض خان، ڈائریکٹر اینڈ لینڈ اونر شان محمد انور، ڈائریکٹر جے ایس ایم محمد اشرف، کو پارٹنرز حافظ وحید، میاں آصف اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس ضمن میں گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آسان رہائش کا بندوبست کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام اس ضمن میں جناح اسکوائر ریزیڈینشل اپارٹمنٹس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سی ای او جے ایس ایم ہائٹس اعجاز خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُن کی کمپنی نے گرانہ ڈاٹ کام کو بطور مارکیٹنگ پارٹنر چنا ہے تاکہ اس پُر آسائش اور افورڈیبل جناح اسکوائر ریزیڈینشل اپارٹمنٹس کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں متعارف کروایا جا سکے۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *