Quick contact info

Introducing a truly professional WordPress theme built to last! We developed Wilmër for all construction & architecture sites.

icon_widget_image Monday-Friday: 9am to 5pm; Satuday: 10ap to 2pm icon_widget_image 7300-7398 Colonial Rd, Brooklyn, NY 11209, USA icon_widget_image + (123) 1234-567-8900 + (123) 1234-567-8901 icon_widget_image wilmer@qodeinteractive.com wilmer2@qodeinteractive.com

ACCO No# 1 Construction Company in Pakistan

پی تھری اتھارٹی کی 27.8 ارب روپے لاگت سے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کی تعمیر کی منظوری

[ad_1]


Post Views:
0

اسلام آباد: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے 27 ارب 80 لاکھ روپے لاگت کے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے 16 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کی تعمیر پر غور کیا۔

اس سے قبل بورڈ نے پروجیکٹ کے ٹرانزیکشن سٹرکچر اور بڈنگ دستاویزی پیکج کی منظوری دی تھی اور کامیاب بولی دہندگان کی تجویز بالترتیب مارچ 2021ء اور جون 2021ء میں ہونے والی میٹنگز میں دی تھی۔ اس منصوبے میں 27.8 ارب روپے کی لاگت سے بلڈ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر 69 کلومیٹر گرین فیلڈ 4 لین موٹروے تعمیر کی جائے گا۔

اس منصوبہ کیلئے حکومت پاکستان سرمایہ کی فراہمی اور آپریشنل ویبلٹی گیپ فنڈنگ (VGF) کے ذریعے 10.94 ارب روپے فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ موجودہ لاہور سیالکوٹ اور مستقبل کے کھاریاں راولپنڈی موٹروے کو راولپنڈی شہر سے ملائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




[ad_2]

Comments

Post a Comment