پنجاب کے لیے 8 ترقیاتی منصوبے منظور


Post Views:
1

لاہور: چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں پنجاب کے لیے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ان منصوبوں کی کُل لاگت 26,006.72 ملین روپے ہے جن کی منظوری پنجاب پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

منصوبوں میں ڈسٹرکٹ سرگودھا میں شاہپور بھیرہ روڈ کی توسیع، ساہیوال میں بائی پاس کا قیام، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تکنیکی معاونت کا پروگرام اور لوئر ٹوپا تا چوک پنڈوری ٹورزم ہائی وے کا قیام شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *