وفاقی حکومت کا ضلع چاغی کو گوادر اور افغان بارڈ سے منسلک کرنے کے لیے تعمیراتی منصوبوں پر غور


Post Views:
5

چاغی: وفاقی حکومت نے ضلع چاغی کو گوادر بندرگاہ اور افغانستان بارڈ سے منسلک کرنے کے لیے مواصلاتی نظام کے ذریعے تعمیراتی منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق نوکنڈی سے مشخیل سڑک کو ضلع پنجگور تک جبکہ دلبندین سے زیارت بالانوشی سڑک کو پاک افغان بارڈ تک توسیع دیے جانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔

چیئرمین سینٹ، صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نوکنڈی اور مشخیل کے درمیان سڑک کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آءے گی۔ ان کا کہنا ہے کہہ مذکورہ منصوبے سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ضلع چاغی کو گوادر بندرگاہ اور مکران کوسٹل ایریا سے ملانے میں بھی مدد ملے گی۔

چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی معدنیات کے وسائل سے مالا مال ہے۔ معدنیات قور قدرتی وساءل پر تحقیق کے حوالے سے نوکنڈی میں یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *