وفاقی حکومت نے سی ڈی اے  کے زیر انتظام اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے


Post Views:
3

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سی ڈی اے  کے زیر انتظام اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے ۔  آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں  پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ  تک میٹرو بس سروس چلانے کے لیے 1 ارب روپے مختص کر دیے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق  تربیلا ڈیم سے اسلام آباد کے مکینوں کوپانی کی باہم فراہمی  سے متعلق واٹر چینلز کی تعمیر کے لیے 3.154 ارب  اور گولڑہ شریف  روڈ کی بحالیِ نو کے لیے ۳۵ ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں قائم  170 سرکاری اسکولوں کی بحالیِ نو کے منصوبوں کے لیے ترقیاتی  بجٹ میں 409 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں میں اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں  507 کلاس روم کی تعمیر، 17 سٹاف رومز، 17 لاءبریریاں، 39لیبارٹریاں، 18 کمپیوٹر لیب، 5 ایڈمن بلاکس، 5 کانفرنس رومز اور دیگرتعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *