وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے لیے لیبر ٹاور بنانے کا اعلان کردیا


Post Views:
2

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مزدوروں کے لیے لیبر ٹاور بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی پر صوبائی حکومت کی جانب سے لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تک قبضہ مافیا سے 144 لیبر فلیٹس خالی کروائے گئے ہیں اور مزدوروں کی کم سے کم اجرت کو 20 ہزار کردیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *