وزیرِ اعظم آج سیونتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے


Post Views:
1

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج سیونتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں پراجیکٹس فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں وزیرِ اعظم سمیت مختلف وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

سیونتھ 8 انٹرچینج آبپارہ کے پاس سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو جنکشن پر تعمیر کیا جائے گا جس پر 1.5 ارب کی لاگت آئے گی۔

اسی طرح سے آئی جے پی روڈ بحالی منصوبے پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں موجودہ آئی جے پی روڈ پر دو ایڈیشنل لینز کی تعمیر ہوگی اور تین فلائی اوور بنائے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *