عمارت گروپ کے لگژری اپارٹمنٹس پراجیکٹ گالف فلوراز کی گراؤنڈ بریکنگ کردی گئی، باقاعدہ تعمیر کا آغاز


Post Views:
5

عمارت گروپ آف کمپنیز کے لگژری اپارٹمنٹس پراجیکٹ گالف فلوراز کی گراؤنڈ بریکنگ کردی گئی جس کے بعد پراجیکٹ کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام، جو کہ گالف فلوراز کا مارکیٹنگ پارٹنر ہے، نے اس ضمن میں 18 جون بروز جمعہ، ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر، ڈائریکٹرز گرانہ فرحان جاوید اور ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی نے شرکت کی۔

گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ عمارت بلڈرز مال اور ایمیزون مال کی شاندار تکمیل کے بعد ہماری ٹیم گالف فلوراز، فلارنس گیلریہ، مال آف عریبیہ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔

گالف فلوراز پاکستان کا پہلا لگژری کنڈومنیم کمپلیکس ہے جس کا شمار ابھی سے ہی دنیا کے 20 بہترین لگژری ریزورٹ لیونگ کمیونیٹیز میں ہورہا ہے۔

اس کے ماسٹر پلان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فٹنس فیسلٹی، بچوں کے تفریحی پارکس، چہل قدمی اور جاگنگ کے ٹریکس، اسکائی گارڈن، ہیلی پیڈ اور ایک انفینٹی پول شامل ہیں۔ یہ کمپلیکس بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور فلورا ہلز کے درمیان بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو پُر افزا اور پُر آسائش طرزِ زندگی سے روشناس کرانا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2025 میں کی جائیگی۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *