عمارت گروپ نے اپنے لگژری اپارٹمنٹس پراجیکٹ گالف فلوراز کے سائٹ آفس کا افتتاح کردیا


Post Views:
2

عمارت گروپ آف کمپنیز نے بروز منگل اپنے فلیگ شپ ریزیڈینشل پراجیکٹ گالف فلوراز کے سائٹ آفس کا افتتاح کردیا۔

 افتتاحی تقریب میں چیئرمین عمارت گروپ جناب شفیق اکبر، ڈائریکٹرز گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید اور ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی نے شرکت کی۔

 تقریب میں کنٹری سیلز ہیڈ جناب عاصم افتخار نے چیئرمین، ڈائریکٹرز اور سیلز ٹیم کو پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 افتتاح کے موقع پر چیئرمین عمارت گروپ جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ سائٹ ایریا پر گالف فلوراز سیلز آفس کے قیام سے ہمارے کلائنٹس کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں لوگ اس پراجیکٹ پر جاری کام کا براہِ راست معائنہ بھی کر سکیں گے۔

 گالف فلوراز پاکستان کا پہلا لگژری کنڈومنیم کمپلیکس ہے جس کا شمار ابھی سے ہی دنیا کے 20 بہترین لگژری ریزورٹ لیونگ کمیونیٹیز میں ہورہا ہے۔ اس کے ماسٹر پلان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فٹنس فیسلٹی، بچوں کے تفریحی پارکس، چہل قدمی اور جاگنگ کے ٹریکس، اسکائی گارڈن، ہیلی پیڈ اور ایک انفینٹی پول شامل ہیں۔ یہ کمپلیکس بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور فلورا ہلز کے درمیان بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو پُر افزا اور پُر آسائش طرزِ زندگی سے روشناس کرانا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2025 میں کی جائیگی۔

 عمارت گروپ کی انتظامیہ پُر اُمید ہے کہ اس سائٹ آفس کے قیام سے نہ صرف صارفین کی مکمل تشفی کی روایت برقرار رکھی جائے گی بلکہ ساتھ ہی سیلز ٹیم کو گالف فلوراز پراجیکٹ کی طرز پر ایک منفرد دفتر بھی ملے گا۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *