Quick contact info

Introducing a truly professional WordPress theme built to last! We developed Wilmër for all construction & architecture sites.

icon_widget_image Monday-Friday: 9am to 5pm; Satuday: 10ap to 2pm icon_widget_image 7300-7398 Colonial Rd, Brooklyn, NY 11209, USA icon_widget_image + (123) 1234-567-8900 + (123) 1234-567-8901 icon_widget_image wilmer@qodeinteractive.com wilmer2@qodeinteractive.com

ACCO PAKISTAN

شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

Spread the love




Post Views:
3

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4.9 ارب کی لاگت کے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ اندرون لاہور کے شہریوں کےلیے بڑا ریلیف لائے گا اور ریلوے سٹیشن، اندرون لاہور، شیرانوالہ گیٹ، مینار پاکستان، موریہ پل اور ڈینٹل ہسپتال کے علاقوں میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا حل ہوگا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کی شفاف ٹینڈرنگ سے 27 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے، ناکارہ سیوریج لائن کی جگہ 2.5 کلومیٹر نئی لائن بھی ڈالی جا رہی ہے جس سے پرانے لاہور کا ایک اور بہت بڑا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ 360 ارب روپے کے خصوصی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں ہر ضلعے کے لیے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت اہم ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Post a Comment

Translate »