سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی


Post Views:
1

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 348.5 ارب کی لاگت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 6.5 ملین کے 3 منصوبوں کو منظور کیا جبکہ 342 ارب کے 3 منصوبوں کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی بھیج دیا۔

یہ منظوریاں چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئیں۔

اجلاس میں اعلیٰ تعلیم، خوراک اور توانائی سے جڑے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گلگت کے لیے 13 ارب کی لاگت کے 20 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *