سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آگہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ


Post Views:
1

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آگہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اُنہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کے فائدے کا سامان کیا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ سی ڈی اے گزشتہ مالی سال میں ریوینیو کلیکشن کی وجہ سے مالی طور پر خود مختار ہوگیا ہے اور جلد سی ڈی اے میں لوگ بڑی تبدیلیاں ہوتی دیکھیں گے۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بات کرتے ہوئے چیئرمین عامر احمد علی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کی زمہ داری ہے کہ سرمایہ کاری کرنے سے قبل وہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کی جانچ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اس ضمن میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا نظام بنا رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *