سی پیک کے پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کام مکمل


Post Views:
8

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کروٹ ہائڈرو پاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اپریل 2022 میں مکمل ہوگا اور اسے دریائے جہلم پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 1780 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 5 ہزار کے قریب لوگوں کو یہاں براہِ راست ملازمت فراہم کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 720 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا اور اسے بلڈ اون آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او او ٹی) کی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *