سیاحوں کے لئے تحصیل کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے سے متعلق تجاویز زیرِغور


Post Views:
3

راولپنڈی: رکنِ قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ مری میں رش کو کم کرنے اور سیاحوں کو نئے سیاحتی مقا مات کا موقع دینے کے لئے تحصیل کوٹلی ستیاں کو مری جیسا سیاحتی مقام بنانے کے لئے اقدامات زیرغور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کی کہ اس حوالے سے آئندہ دوہفتوں میں تفصیلی تجاویز پیش کی جائیں۔

صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ تحصیل کوٹلی ستیاں سے متعلق مجوزہ منصوبوں میں بوستان آباد سے پنج پیر براستہ بگھو لہری 6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، میلاد چوک سے گلہرہ گلی براستہ بن 21کلومیٹر سڑک کی مرمت‘ تحصیل مری میں لوئر ٹوپہ سے پتریاٹہ بائی پاس میں پونے 6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، ساوڑ سے پنج پیر ریسٹ ہائوس براستہ سی گلی میں8 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور چوک پنڈوری‘ مٹور‘ بیور‘ پنجاڑ سڑک کی چوڑائی کا منصو بہ شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *