Quick contact info

Introducing a truly professional WordPress theme built to last! We developed Wilmër for all construction & architecture sites.

icon_widget_image Monday-Friday: 9am to 5pm; Satuday: 10ap to 2pm icon_widget_image 7300-7398 Colonial Rd, Brooklyn, NY 11209, USA icon_widget_image + (123) 1234-567-8900 + (123) 1234-567-8901 icon_widget_image wilmer@qodeinteractive.com wilmer2@qodeinteractive.com

ACCO PAKISTAN

امارات گروپ آف کمپنیز اور گرانہ ڈاٹ کام کو آئی سی سی آئی اچیومینٹ ایوارڈ 2021 سے نواز دیا گیا

Spread the love




Post Views:
0

امارات گروپ آف کمپنیز اور گرانہ ڈاٹ کام کو چوتھے آئی سی سی آئی اچیومینٹ ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ فار ایکسی لینس سے نواز دیا گیا۔

ایوارڈ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیئرمین امارات گروپ آف کمپنیز اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کو دیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب یکم ستمبر 2021 کو ایوانِ صدر میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کے لیے ایک پُر مسرت لمحہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اُن کے گروپ کی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امارات گروپ حکومت کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعے معاشی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں ہاؤسنگ کے مسائل کا حل ہوگا بلکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ دوسرا اچیومینٹ ایوارڈ ہے جس سے امارات گروپ آف کمپنیز کو نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل، گزشتہ سال، امارات گروپ کو لیڈنگ کنسٹرکشن اینڈ ریئل اسٹیٹ گروپ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

امارات گروپ آف کمپنیز مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کا سب سے منفرد نام ہے جس نے یہاں گالف فلوراز، ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، عمارت بلڈرز مال اور مال آف عریبیہ جیسے نامی گرامی ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی بنیاد رکھی ہے۔




Post a Comment

Translate »