Quick contact info

Introducing a truly professional WordPress theme built to last! We developed Wilmër for all construction & architecture sites.

icon_widget_image Monday-Friday: 9am to 5pm; Satuday: 10ap to 2pm icon_widget_image 7300-7398 Colonial Rd, Brooklyn, NY 11209, USA icon_widget_image + (123) 1234-567-8900 + (123) 1234-567-8901 icon_widget_image wilmer@qodeinteractive.com wilmer2@qodeinteractive.com

ACCO PAKISTAN

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای آسان فنانس سکیم متعارف کرا دی

Spread the love



Post Views:
3

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) کی مالیاتی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت کی شراکت سے ایک اختراعی اقدام متعارف کرایا ہے جس کا واضح مقصد ان کاروباری اداروں کو سہولت پہنچانا ہے جو قرضوں تک رسائی کے لیے ضمانت رہن پیش نہیں کر سکتے۔

اس اقدام کو ایس ایم ای آسان فنانس (صاف) کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح اس سکیم کی ایس ایم ایز کو صاف قرض یعنی قرض کی بلا ضمانت فراہمی کی خصوصیت پر زور دیا گیا ہے۔

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صاف ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سہولت ہے جو ایک وسیع مشاورتی عمل سے تیار کی گئی ہے۔ اس کا مقصد ان ایس ایم ایز کی معاونت کرنا ہے جو قرض کے حصول کے قابل ہیں لیکن ان کی فنانس تک رسائی نہیں کیونکہ وہ سیکورٹی پیش نہیں کر سکتیں جو بینک ضمانت کے طور پر مانگتے ہیں۔

یہ مالی معاونت ابتدائی طور پر تین سال کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ ضمانت کے بغیر قرض دینے کی سکیم کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزارت خزانہ سٹیٹ بینک کے اس اختراعی اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے جس سے ضمانت نہ رکھنے والی ایس ایم ایز کو بینک فنانس تک رسائی مل جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔




Post a Comment

Translate »